جرمنی: سخت لاک ڈاؤن میں نئے قوانین کا اضافہ

   

Ferty9 Clinic

برلن : جرمنی کی 16 ریاستوں نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن میں سخت تبدیلیاں لانے پر اتفاق کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق برلن میں نئے قواعد کا اطلاق کردیا گیاہے اور رات 10بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیورہے گا۔ اس دوران اسکولوں،ڈے کیئر سینٹر، دکانوں اور تفریحی مراکز کو مزید محدودکردیا گیاہے۔ مخصوص اقدامات کی فہرست جاری کی گئی ہے،جس کی رو سے کسی علاقے میں 100سے زائد کیس ہوجانے پر وہاں پابندیوں اور سخت لاک ڈاؤن کا اطلاق کردیا جائے گا۔