جرمنی میں 2ماہ کے بعدبالآخر نئی حکومت

   

برلن : جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی، گرین پارٹی اور لبرل فری ڈیموکریٹس کے مابین اتحادی حکومت کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2ماہ قبل جرمنی میں عام انتخابات میں ایس پی ڈی کو چانسلر انجیلا مرکل کے قدامت پسند اتحاد پر معمولی برتری حاصل ہوئی تھی۔ اتحادی حکومت کے قیام کے معاہدے کے تحت ایس پی ڈی کے 63 سالہ اولاف شولز جرمنی کے نئے چانسلر ہوں گے۔ جرمنی میں اتحادی حکومت کا قیام ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے کہ جب جرمنی کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے نبرد آزما ہے۔