جرمنی میں افغانستان کے موضوع پر بحث کا آغاز

   

برلن : چہارشنبہ 6اکتوبر سے وفاقی جرمن وزارت دفاع میں افغانستان میں جرمن مشن پر بحث شروع ہو رہی ہے۔ اس بحث میں وفاقی جرمن فوج کے افغانستان میں دو عشروں پر محیط مشن سے سیکھے گئے سبق کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ برلن ہونے والی اس بحث میں وفاقی جرمن فوج کے دیگر مشنوں پر بھی غور کیا جائے گا، جن میں مغربی افریقی ملک مالی میں جرمن فوجی مشن بھی شامل ہو گا۔ اس بحث کے افتتاحی اجلاس سے جرمن وزیر دفاع آنیگرَیٹ کرامپ کارن باؤر اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ بھی خطاب کریں گے۔