برلن : جرمن حکام کے مطابق ہیکرز کا ایک گروپ اپنے شکار کو اس طرح اپنے اعتماد میں لے کر کام کرتا ہے کہ انہیں اندزہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ جال میں پھنس رہے ہیں۔ جرمنی کی خفیہ ایجنسی وفاقی دفتر برائے تحفظ آئین (بی ایف وی) نے جمعرات کو جرمنی میں مقیم ایرانی حکومت کے ناقدین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز انہیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ چارمنگ کِٹن آن لائن جاسوسی گروپ، متاثرین کو اس حد تک اعتماد میں لے کر کام کرتا ہے کہ وہ اپنے اور ایران میں کسی بھی آن لائن رابطوں کا ڈیٹا ظاہر کر دیتے ہیں۔