جرمنی میں ’بلیک فرائڈے‘ پر ایمازون کے ملازمین کی ہڑتال

   

برلن ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں ’بلیک فرائڈے‘ کے موقع پر امریکی آن لائن شاپنگ کمپنی ایمازون کے ملازمین نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ایمازون کے سینکڑوں ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور سہولیات و حالات بہتر بنائے جائیں۔ بلیک فرائڈے پر دنیا بھر میں دکانوں اور آن لائن اسٹورز پر اشیاء کی قیمتیں کم کر دی جاتی ہیں۔ جرمنی کی مزدور یونین ’ویردی‘ نے ہڑتال کی کال دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ ہڑتال آئندہ ہفتے منگل تک جاری رہے گی، جس میں ایک اور میگا سیل کا دن ’سائبر منڈے‘ بھی شامل ہو گا۔ ایمازون حکام نے ایک بیان مین کہا کہ جرمنی میں ایمازون کے 13000 ملازمین کی اکثریت کام جاری رکھی گی اور گاہکوں کو تمام پارسل وقت پر ترسیل کیے جائیں گے۔ گزشتہ برس بھی بلیک فرائڈے کے موقع پر اسپین، جرمنی اور برطانیہ میں ایمازون کے ورکرز ہڑتال پر تھے۔