جرمنی میں دوسری عالمی جنگ کا بم ناکارہ بنادیا گیا

   

Ferty9 Clinic

فرینکفرٹ /7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمن شہر فرینکفرٹ میں مقیم ہزاروں افراد کا اتوار کو تخلیہ کردیا گیا اور وہاں دستیاب دوسری عالمی جنگ کا ایک غیر مستعملہ بم ہٹالیا گیا ۔ بعد ازاں یوروپی سنٹرل بینک کے قریب دستیاب اس بم کو ناکارہ بنادیا گیا ۔ یوروپی سنٹرل بنک کی عمارت کے علاوہ اطراف کے رہائشی علاقوں کا بھی تخلیہ کروا گیا تھا جہاں تقریبا 16,000افراد مقیم تھے اور 500 کیلو وزنی بم ہٹایا گیا ۔ بینک کی خاتون ترجمان نے کہا کہ ’’ہم اپنے ملازمین کیلئے تمام انتظامات کئے تھے تاکہ وہ اگر ضروری ہوتو دیگر مقامات سے اپنا کام جاری رکھ سکیں ‘‘۔ جرمنی میں بینکوں کا صدر مقام کہلائے جانے والے اس علاقہ میں 25 جون کو تعمیراتی کاموں میں کھدوائی کے دوران امریکی ساختہ یہ بم دو ڈیٹونیٹرس کے ساتھ دستیاب ہوا تھا ۔ اسلحہ کو ناکارہ بنانے والے عملے کے ذمہ داروں نے کہا کہ اس سے فوری طور پر کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا چنانچہ اتوار کو یہ بم ناکارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔