جرمنی میں دہشت گرد حملہ کا منصوبہ بے نقاب

   

دو دن میں 10 مشتبہ افرادگرفتار، اسلامک اسٹیٹ سے ربط کی تحقیقات
فرینکفرٹ۔/30مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی پولیس نے کہا ہے کہ اس ملک ے مغربی حصہ میں 10افراد کو اسلامی انتہاء پسندوں کے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے شبہ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی اے خبر رساں ادارہ نے کہا کہ10مشتبہ افراد کو جمعہ اور ہفتہ کو ایسن ، ڈسل ڈراف، ویپرٹال ، ڈونسبرگ میں حراست میں لیا گیا۔ استغاثہ کے ترجمان کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ یہ گروپ مشتبہ طور پر اسلامک اسٹیٹ جہادی تنظیم سے رابطہ کیا اور وہ اس کے ہمدرد یا ملحقہ گروپ تھے۔ یہ تمام ایک انتہائی سنگین اور پُرتشدد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ لیکن فی الحال ان کے واضح ہدف کا کوئی اشارہ نہیں مل سکا ہے۔ چنانچہ استغاثہ ہنوز اس بات پر یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا کہ آیا ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کئے جاسکتے ہیں۔