جرمنی میں مہنگائی 28 برس کی بلند ترین سطح پر

   

برلن ۔ جرمنی میں افراط زر کی شرح میں مسلسل چوتھے ماہ بھی اضافہ دیکھا گیا۔ یہ شرح اس وقت 4.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ اشیا کی قیمتوں میں ہونے والے اس اضافہ کا تعلق یورپ میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہے ،جس سے شہری سخت پریشان ہیں۔ 1993 ء کے بعد قیمتوں میں اضافہ کے حالیہ رجحان کو بہت تیز قرار دیا گیا ہے اور اس میں توانائی کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھی ہیں۔