جرمنی میں پناہ گزینوں کی آمد کو روکنے قوانین مزید سخت

   

برلن: جرمنی میں ارکان پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نئے قانون کی منظوری سے پناہ لینے کی کوشش کرنے والوں کو واپس بھیجنے کا طریقہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔جرمنی کو یورپ کی سب سے بڑی معیشت سمجھا جاتا ہے جہاں سب سے زیادہ غیرملکی تارکین پناہ کی درخواستیں دیتے ہیں۔مہاجرین یا پناہ گزینوں کے حوالے سے تلخ مباحثے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی انتخابات میں مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔اولف شولز کی غیر مقبول مرکزی بائیں بازو کی قیادت والی حکومت نے نئے آنے والوں کو روکنے کیلئے نئے قوانین یا قواعد کی حمایت کی ہے۔