برلن، 5مئی(سیاست ڈاٹ کام)جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) کے 685 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 163860 ہوگئی ہے اور اب تک 6831 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔انسٹی ٹیوٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 139 لوگوں کے مارے جانے کے بعد مجموعی طور سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6831 ہوگئی ہے ۔انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ابھی تک اس بیماری سے مجموعی طورسے 135000 لوگ پوری طرح سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں کرونا سے سب سے بری طرح سے متاثر ریاست بویریا ہے جہاں مجموعی طور سے 43162 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد شمالی رائن۔ویسٹ فیلیا ہے جہاں مجموعی طور سے 33,728 کرونا سے متاثر ہیں اور اس کے بعد باڈین۔ورٹمبر میں 32,482 معاملے سامنے آئے ہیں۔ راجدھانی برلن میں فی الحال 6042 لوگ کرونا کی زدمیں ہیں۔