جرمنی میں کورونا مخالفین کی ریالیاں

   

برلن۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود رکھنے کے لئے حکومت کی طرف سے متعارف کردہ پابندیوں کی مخالفت میں آج جرمنی کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ ہیمبرگ میں سب سے بڑے احتجاج کی توقع کی جا رہی ہے اور حکام کا اندازہ ہے کہ 8 ہزار افراد اس ریالی میں شریک ہو سکتے ہیں۔ احتجاج کرنے والے بچوں کی ٹیکہ اندازی کے خلاف ہیں۔ برلن حکومت ٹیکہ اندازی کو لازمی قرار دینے پر بھی غور کر رہی ہے، جس وجہ سے اس کے مخالفین میں غصہ بڑھ رہا ہے۔