بوسنیا میں نسل کشی سے انکار کا شاخسانہ
برلن: جرمنی نے 1995 ء میں بوسنیا میں ہونے والی مسلمانوں کی نسل کشی سے انکار کرنے والے اسرائیلی تاریخ دان سے سرکاری اعزاز واپس لے لیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی نے اسرائیل سے تعلق رکھنے والے تاریخ دان گیڈین گریف کو ’’آرڈر آف میرٹ‘‘ کا اعزاز دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔جرمنی کی حکومت نے یہ اقدام اسرائیلی تاریخ دان کی جانب سے 1995 ء میں بوسنیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کے انکار کے جواب میں کیا۔ نام نہاد اسرائیلی مورخ نے حقائق کو مسخ کرکے دعویٰ کیا تھا کہ بوسنیا میں ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں کم ہے جو بتائی جاتی ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کی مورخ کو اعزاز سے نوازنے کی تجویز سابق چانسلر انجیلا مرکل کی حکومت نے دی تھی ، تاہم بوسنیا میں مسلم نسل کشی کو جھٹلانے پر اسرائیلی تاریخ دان کو اعزاز دینے کی تجویز واپس لی جا رہی ہے۔