جرمنی کا دورہ ’ اسپین میں 4 رخی ٹورنمنٹ

   

نئی دہلی۔ ہاکی انڈیا نے منگل کو 20 رکنی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کا جرمنی کے دورے اور اسپین میں 100 ویں سالگرہ ہسپانوی ہاکی فیڈریشن بین الاقوامی ٹورنمنٹ کے لیے اعلان کیا ہے۔ دونوں ایونٹس 2023 کے تمام اہم ہانگ زو ایشین گیمز سے قبل ٹیمکی تیاریوں کا حصہ ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیم پہلے جرمنی میں تین ٹسٹ میچ کھیلے گی، ایک چین کے خلاف اور دو جرمنی کے خلاف، 16 سے 19 جولائی تک یہ مقابلے ہوں گے ، اس کے بعد اسپین کا دورہ کرے گی، جہاں وہ 25 سے 30 جولائی تک جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ 100 ویں سالگرہ ہسپانوی ہاکی فیڈریشن۔ بین الاقوامی ٹورنمنٹ میں ٹیراسا میں ہوگا ۔ ہندوستانی ٹیم اسکواڈ میں باصلاحیت اور سرشار کھلاڑی شامل ہیں جو بنگلوروکے سائی سنٹر میں جاری قومی کوچنگ کیمپ میں ہر تربیتی سیشن میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیں اور بہترین کارکردگی کے لیے کوشاں ہیں۔ اسکواڈ کی قیادت گول کیپر سویتاکررہی ہیں اور نائب کپتان کے طور پر ڈیپ گریس ایکا ان کی بھرپور مدد کریں گی۔ دریں اثنا بیچو دیوی کھریبام اسکواڈ میں شامل دوسری گول کیپر ہیں، جب کہ دوروں کے لیے منتخب کیے گئے ڈیفنڈر ڈیپ گریس ایکا، نکی پردھان، ایشیکا چودھری، اڈیتا، اور سشیلا چانو پکرمبم ہیں۔ مڈ فیلڈ میں، ٹیم نشا، مونیکا، سلیمہ ٹیٹے، نیہا، نونیت کور، سونیکا، بلجیت کور، ویشنوی وٹھل پھالکے، اور جیوتی چھتری پر مشتمل ایک مضبوط لائن اپ ہے۔ ہندوستان کی فارورڈ لائن کی قیادت تجربہ کار اسٹرائیکر وندنا کٹاریاکریں گی۔ ان کے ساتھ لالریمسیامی، سنگیتا کماری اور دیپیکا شامل ہوں گی۔ ٹیم کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے، چیف کوچ جینیک شوپمین نے کہا اسپین اور جرمنی کے دورے ہماری ٹیم کے لیے ایک بہترین موقع ہوں گے کہ وہ ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کا مظاہرہ کریں اور ایشین گیمز کے لیے اپنی تیاری جاری رکھیں۔ میں پرجوش ہوں کیونکہ کھلاڑی اس کیمپ میں اعلیٰ سطح پرکارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور وہ اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور دونوں دورے ہمارے لیے مضبوط مخالفین کے خلاف خودکو آزمانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہوں گے۔ ہم مضبوط ٹیم اتحاد کو برقرار رکھنے اور اپنی حکمت عملیوں کو عملی جامہ پہنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ہمارا مقصد اپنا کھیل کھیلنا اور اس کیمپ اور آخری دورے سے حاصل ہونے والی معلومات کو بروئے کار لانا ہے۔  ایشین گیمز کے حوالے سے بھی یہ دورے ہمارے لیے بہت اہم ہوں گے کیونکہ یہ ہمیں قیمتی تجربہ فراہم کریںگے اور ہمیں ان شعبوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں گے جہاں ہم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹیم ان دورہ پر بہتر مظاہروں اور ایشین گیمز میں پوڈیم پر پہنچنے کیلئے پرعزم ہے ۔ہندوستانی ٹیم: گول کیپر: سویتا (کپتان)، بیچو دیوی خریبم ڈیفنڈر: ڈیپ گریس ایکا (نائب کپتان)، نکی پردھان، ایشیکا چودھری، اڈیتا، سشیلا چانو پکرمبممڈ فیلڈرز: نشا، مونیکا، سلیمہ ٹیٹے، نیہا، نونیت کور، سونیکا، بلجیت کور، ویشنوی وٹھل پھالکے، جیوتی چھتری۔ فارورڈز: لالریمشیامی، وندنا کٹاریا، سنگیتا کماری، دیپیکا۔