برلن : یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جرمنی نے یوکیرین کو Iris-T SLM قسم کا پہلا فضائی دفاعی نظام فراہم کیا، جسے اس نے یوکرین کی مسلح افواج کو فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔در اشپیگل میگزین کی خبر میں بتایا گیا کہ Iris-T SLM قسم کے فضائی دفاعی نظام کی ترسیل کل پولش یوکرینی سرحد کے قریب ہوئی۔جرمن وزیر دفاع کرسٹین لیمبریحت نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ جدید ترین Iris-T SLM قسم کا پہلا فضائی دفاعی نظام آنے والے دنوں میں “یوکیرنیوں کی مؤثر حفاظت کیلئے” تیار ہو جائے گا۔جرمن وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ Iris-T SLM ایک جدید ترین فضائی دفاعی نظام ہے اور جرمنی یوکرین کو مجموعی طور پر 4آئرس ٹی ایس ایل ایم نظام فراہم کرے گا۔