ماسکو: الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) پارٹی کا ماننا ہے کہ جرمنی کو کسی بھی اصل کے مؤثر کورونا ٹیکہ کی ضرورت ہے ۔یورپی یونین نے تقریباً دو ارب ٹیکے کا کنٹریکٹ کیا ہے ۔ موڈرنا اور فائزر دونوں ہی کمپنیاں ٹیکہ کے ہنگامی استعمال کی اجازت طلب کر چکی ہیں۔ ہنگری نے روس کے اسپوتنک وی ٹیکہ کو منگوایا تھا۔ پارٹی کے ترجمان ارمِن۔پولس ہینپل نے کہا،‘عوام کو ایک مؤثر کورونا ٹیکے کی ضرورت ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ کہاں سے آئے گی۔ اگر روس نے ایک مؤثر ٹیکہ بنایا ہے کہ اسے یورپ اور جرمنی میں بھی استعمال کیا جانا چاہیے۔