برلن: جرمن حکومت کورونا ویکسین کی یورپ میں فوری طور پر منظوری کے لیے زور دے رہی ہے۔ یورپی میڈیسن ایجنسی کے اخبار کے مطابق جرمنی چاہتا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی یورپ میں کرسمس سے قبل 23 دسمبر تک منظوری دے دی جائے۔ یورپی میڈیسن ایجنسی نے فی الوقت ویکسین کی منظوری کے کسی حتمی اعلان کے حوالے سے 29 دسمبر کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔ جرمن ہاسپٹلس کی تنظیموں کی جانب سے بھی ہنگامی طور پر ویکسین کی منظوری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔