برلن : کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے جرمنی کے تمام سولہ صوبوں نے جزوی لاک ڈاؤن لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ہر صوبہ اپنے ہاں نئے کووڈ کیسز کے اندراج کے مطابق پابندیاں عائد کرنے کا مجاز ہو گا۔ نئے ضابطوں کے مطابق بڑے پیمانے پر اسکولوں یا بزنس سیکٹر کو بند کرنے کیبجائے ثقافتی، اسپورٹس اور دیگر تفریحی مقامات میں داخلے کے لیے مکمل ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ یا کووڈ انیس سے صحت یابی کا ثبوت فراہم کرنے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ نئے اقدامات ایسے وقت پر کیے گئے ہیں، جب جرمنی میں کورونا وائرس انفیکشنز میں ایک مرتبہ پھر بہت زیادہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔