جرمنی کی لبنان کو 20 ملین یورو امداد

   

برلن : جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس آج لبنان کے دورے پر بیروت پہنچے جہاں انہوں نے جرمنی کی طرف سے لبنان کے لیے فوری امداد کے طور پر 20 ملین یورو لبنانی حکام کے حوالے کیے۔ بیروت میں حالیہ دھماکوں کے بعد وہاں امدادی کاموں میں مصروف ریڈ کراس کے اہلکاروں کو جرمن وزیر نے علامتی طور پر امداد کے لیے ایک ملین یورو کا چیک پیش کیا۔