برلن۔ 24 مئی (یو این آئی) جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے مرکزی اسٹیشن پر چاقو کے حملے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیمبرگ پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص نے مین ٹرین اسٹیشن پر کئی لوگوں کو چاقو سے زخمی کیا، بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص ایک 39 سالہ خاتون ہے ، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے تنہا ایسا کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔