جرمنی کے دوبارہ اتحاد کی تقریبات کاآغاز

   

برلن : جرمنی میںدوبارہ اتحاد یا مغربی اور مشرقی جرمنی کے اتحاد کے21برس مکمل ہونے کے سلسلے میں تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ 3اکتوبر کو دوبارہ اتحاد کا دن منایا جاتا ہے اور اس روز عام تعطیل ہوتی ہے۔ رواں سال تقریبات کا مرکز پوٹس ڈام شہر ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہ تقریبات محدود سطح پر ہوں گی اورہفتے سے مختلف چھوٹی تقریبات بھی بڑی خاموشی کے ساتھ شروع ہوگئی ہے ۔ بڑے اجتماعات سے بچنے کے لیے چھوٹی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ تقریبات 1989 میں دیوار برلن کے انہدام اور مغربی اور مشرقی جرمنی کے اتحاد کی یاد میں منائی جاتی ہیں۔