جزائر سلیمان میں ممکنہ چینی فوجی اڈہ پر امریکہ کا انتباہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے بحرالکاہل میں چینی فوجی اڈے کے قیام کے بارے میں خبردار کردیا۔ واشنگٹن حکومت کا یہ بیان چین اور جزائر سلیمان کے مابین حال ہی میں طے ہونے والے ایک سکیورٹی معاہدہ کے بعد سامنے آیا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کے مطابق اس معاہدے کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی علاقائی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے اور فوجی اڈا قائم کیے جانے پر امریکہ سخت ردعمل ظاہر کرے گا۔ ابحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ کی توسیع پر کڑی نظر ہے۔ادھر جزائر سلیمان کی حکومت نے کہا ہے کہ فوجی اڈے کے قیام کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔