کویت سٹی : کویت سے سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے اْڑان بھرنے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جس پر طیارے کو 50 منٹ بعد واپس اتار لیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جزیرہ ایئرویز کی پرواز جے 9223 نے آج صبح 6 بج کر ایک منٹ پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کیلئے اْڑان بھری تھی۔ اْڑان کے فوری بعد طیارہ میں گڑبڑ پیدا ہوگئی۔فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارہ 10 ہزار 250 فٹ کی نچلی پرواز کرتے ہوئے باحفاظت کویت ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔