جزیرہ بالی میں زلزلے کے جھٹکے، تین افراد ہلاک

   

جکارتہ : انڈونیشی جزیرے بالی پر آنے کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ زلزلے کا مرکز بنجار واناساری کے مقام پر زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جبکہ ریختر پیما پر اس زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ دو افراد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ تیسرے شخص کی ہلاکت کی وجہ تاحال غیر واضح ہے۔