جسم فروشی کے اڈہ پر دھاوا، سات افراد گرفتار

   

حیدرآباد ،23 نومبر (یو این آئی) اے پی کے وجئے واڑہ میں جسم فروشی کے معاملہ کا پولیس نے پتہ چلایا ہے۔ یہ جسم فروشی کا اڈہ مساج سنٹر کے نام سے چلایاجارہا تھا۔اس بات کی اطلاع پر پولیس نے اس سنٹرپر چھاپہ مارا۔پولیس نے چھاپے کے دوران جسم فروشی کا کاروبار کرنے والی لڑکیوں اور خواتین کو حراست میں لے لیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وجئے واڑہ سٹی کے کمشنر پولیس دوارکا تروملا راو نے کہا کہ شہر میں مساج سنٹر کے نام پر اس طرح کا ہائی ٹیک جسم فروشی کا اڈہ چلایاجارہا تھا۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے سات افراد کو گرفتارکرلیا۔