جسنڈا آرڈرن کی پریس کانفرنس کے دوران زلزلے کے جھٹکے

   

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کی پریس کانفرنس کے دوران زلزلے کے جھٹکے کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوگئی۔ نیوزی لینڈ میں وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کی پریس کانفرنس کے دوران 5.9 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے باوجود جسنڈا آرڈرن پراعتماد رہیں اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ایک صحافی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اپنا سوال دہرا سکتے ہیں؟