جسٹس اجل بھویاں تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس

   

حیدرآباد/19 جون، ( سیاست نیوز) جسٹس اجل بھویاں کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ۔ سپریم کورٹ کالجیم نے گزشتہ ماہ جسٹس بھویاں کو چیف جسٹس مقرر کرنے کی صدر جمہوریہ سے سفارش کی تھی جس کے تحت آج مرکز نے احکامات جاری کئے۔ تلنگانہ کے موجودہ چیف جسٹس ستیش چندر شرما کو دہلی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس اجل بھویاں تلنگانہ ہائی کورٹ میں جج کی حیثیت سے برسر خدمت ہیں اور انہیں چیف جسٹس عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ جسٹس اجل بھویاں 2 اگسٹ 1964 کو گوہاٹی میں پیدا ہوئے اور وہیں اسکولی تعلیم حاصل کی۔ سرکاری لاء کالج سے ایل ایل ایم کی تکمیل کی۔ گوہاٹی ہائی کورٹ میں پریکٹس کا آغاز کیا۔ 2010 میں انہیں ہائی کورٹ کا سینئر وکیل مقرر کیا گیا ۔ 2011 میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور اکٹوبر میں 2011 میں گوہاٹی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے۔ 2019 میں بمبئی ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ۔ 22 اکٹوبر 2021 سے تلنگانہ ہائی کورٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔