حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : چیف جسٹس آف انڈیا سے صلاح و مشورہ کے بعد صدر جمہوریہ ہند نے جسٹس الوک ارادھے کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے ۔ فی الوقت جسٹس الوک ارادھے کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے 2018 سے کام کررہے ہیں ۔ قبل ازیں جسٹس ارادھے کو 29 دسمبر 2009 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا ۔ جسٹس الوک ارادھے دو بڑے ہائی کورٹس میں انصاف کرنے کا 13 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں ۔۔
