حیدرآباد ۔23۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس ین وی شراون کمار نے ایک ہی دن میں 185 کیسس کی یکسوئی کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جسٹس شراون کمار ایک ہی نوعیت کے 185 درخواستوں کی طویل سماعت کے ذریعہ یکسوئی کی ہے۔ ان میں زیادہ تر کیسس اراضیات سے متعلق تنازعہ ، جائیدادوں کے رجسٹریشن اور انتظامی امور سے متعلق ہے۔ 1