جسٹن ٹروڈو اور ارسولا وان ڈیر لین کی کورونا وائرس سے نمٹنے پر بات چیت

   

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا وائرس کے معاملے پر یورپی کمیشن کی صدر اروسولا وان ڈیر لین سے بات چیت کی ۔یہ اطلاع کنیڈا کے وزیر اعظم کے دفتر نے دی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ‘‘ آج وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے یوروپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین سے بات کی۔ وزیر اعظم ٹروڈو اور مسٹر وان ڈیر لین نے عالمی وبا کورونا ، کینیڈا اور یوروپی یونین میں اس سے لڑنے اور لوگوں کی جان بچانے کے لئے اٹھائے کئے جا رہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا’’۔