جشن آزادی تقاریب ، تمام طبقات کو یکساں طور پر استفادہ کا موقع دینا

   

ظہیر آباد میونسپل کو نسل میٹنگ ہال میں اجلاس، رکن اسمبلی کے مانک راؤ و دیگر کا خطاب

ظہیرآباد۔ ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جشن آزادی کی 9 اگسٹ تا 21 اگسٹ ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لئے ایک طویل پروگرام کو قطعیت دی ہے ۔جسمیں بلا تفریق مذہب و ملت عوام خاص کر نوجوانوں سے حصہ لے کر کامیابی سے ہمکنار کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو نے آج ظہیرآباد میونسپل کونسل میٹنگ ہال میں طلب کردہ اجلاس میں کیا۔ میونسپل کمشنر سبھاش راو نے قائدین ، سرکاری عہدیداران، سابق کونسلرس ، صحافتی برادری اور دیگر حاضرین کا استقبال کیا۔ آر ڈی او رمیش بابو نے 9 تا 21 اگسٹ کے پروگرام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ جس میں کلچرل پروگرام ، خون کا عطیہ کیمپ ، شجرکاری ، رنگولی ، فریڈم رن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ضلع کلکٹر کی ہدایت کے مطابق 5 منڈلوں اور بلدی سطح پر 21 اگسٹ تک روزانہ ایک پروگرام ہوگا تاکہ ریاست و ملک میں قومی یکجہتی ، آزادی ، حب الوطنی اور بھائی چارہ کا جذبہ پیدا ہو ۔ نوجوان ہمارے اسلاف کو یاد کرے ۔ جنہوں نے جنگ آزادی میں مادروطن کو اپناگرم خون دیکر اس ملک کوانگریزوں کی غلامی سے آزاد کرایا تھا ۔ بعدازاں کے مانک راو ایم ایل اے نے رکھشابندھن تہوار کے موقع پر تمام صحافیوں اور حاضرین کو خواتین کے ذریعہ ترنگا پر مشتمل تین رنگوں کی راکھی بیانڈ پہنایا ۔ اس موقع پر زیڈ پی سی ای او سنگاریڈی یلیا ، ناگیشور راو تحصیلدار ، بسواراج ایم ای او ، وی رگھو ڈی ایس پی، سرکل انسپکٹر ، سب انسپکٹر صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد ٹاون سید محی الدین ، سابق صدرنشین بلدیہ مرلی کرشنا گوڑ ، سابق نائب صدر نشین بلدیہ محمد تنظیم ، سابق صدر نشین آتما کمیٹی وجئے کمار، این روی کرن، محمد یونس، محمد جہانگیر قریشی سابق اراکین بلدیہ سید معز الدین قاضی، اکرم پٹیل ، اعجاز پاشاہ، محمد شمس الدین، محمد محبوب غوری، مبین احمد ، سرینیواس ریڈی، سدنا پٹیل، محمدمحبوب اخباری نمائندوں کے علاوہ دیگر شامل تھے۔