چندی گڑھ: ایک اہم پیش رفت میں پنجاب پولیس نے جمعہ کو لدھیانہ میں غیر قانونی طور پرکام کرنے والے ایک بین الاقوامی کال سنٹر کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا اور 30 افراد کے ایک پورے گینگ کو گرفتار کیا جو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے تکنیکی خدمات فراہم کرنے والے کے طور پر ظاہر ہوتا تھا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے غیر ملکیوں کو بھاری رقم کا جھانسہ دیا ہے۔گھوٹالے میں استعمال ہونے والے تمام الیکٹرانکس اور موبائل ضبط کر لیے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے بتایا کہ گرفتار گینگ کے ارکان کا تعلق میگھالیہ، اتر پردیش، گجرات، ہماچل پردیش، ناگالینڈ، دہلی اور پنجاب سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئے دور کے جرائم سے نمٹنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
