جعلی ریمیڈیسیور کی بلیک مارکیٹنگ ، ایک گرفتار

   

آنند: گجرات کے آنند ٹاؤن علاقے میں جعلی ریمیڈیسیور انجکشن کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے منگل کو بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر سردار باغ کے نزدیک موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران اس کے پاس سے دو ریمیڈیسیور لکھے انجکشن کی شیشی، 15 خالی رمیڈیسیور لکھے انجکشن کی شیشیاں، نقلی انجکشن بنانے کے لئے کلوکوز کی بوتلیں اور 106000 روپے نقد سمیت مجموعی طور پر 163031 روپئے ضبط کرکے جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ پکڑے گئے شخص کی شناخت امریٹھ کے رہنے والے جگدیش عرف جگو پرمار کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے اسے کورونا جانچ کے لئے بھیج دیا ہے ۔ رپورٹ آنے کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔