نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جغرافیائی ٹیکنالوجی واٹر منجمنٹ کے موضوع پر سہ روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ہے۔جس کا اہتمام شعبہ جغرافیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں حیدرآباد این آر ایس سی کے چیف جنرل منیجر ڈاکٹر ادئے راج نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت مگدھ یونیورسٹی گیا کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ایم اشتیاق نے کی۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایف ٹی کے سی آئی ٹی کے کانفرنس ہال میں منعقدہ پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ادئے راج نے اس موقع پر سطح آب کی منصوبہ بندی او رجغرافیائی ٹیکنالوجی کی اہمیت وضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس پروگرام میں محققین، فیکلٹی اراکین او رجامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ وطلبہ نے شرکت کی۔ پروگرام میں ملک بھر سے آئے معروف او رماہر شخصیات اپنے مقالے جات پیش کئے۔