جعلی سرٹیفیکٹس کے ساتھ سفر کی کوشش ، ایرپورٹ پر طالب علم گرفتار
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شمس آباد ایرپورٹ پر امیگریشین حکام نے جعلی سرٹیفیکٹس کے ساتھ سفر کرنے کی کوشش کرنے والے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد شہباز الدین ساکن آندھرا پردیش جو شمس آباد ایرپورٹ سے لندن جانے کے لیے امیگریشن کاونٹر پر پہنچا ۔ امیگریشن عہدیداروں نے سرٹیفیکٹس کی جانچ کی تو انہیں پتہ چلا کہ جے این ٹی یو حیدرآباد سے بی ٹیک کا سرٹیفیکٹ ، ناگرجنا یونیورسٹی سے بی کام کا جعلی سرٹیفیکٹ ، انٹر کے مارکس میمو بھی جعلی پائے گئے ۔ جس کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے جمع کئے تھے ۔ امیگریشین عہدیداروں نے شہباز کو آر جی آئی اے آوٹ پوسٹ پولیس کے حوالہ کردیا ۔ پولیس نے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جعلی اسناد فراہم کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بیرون ممالک ملازمت یا اعلیٰ تعلیم کے لیے جانے کی کوشش میں غیر قانونی طور پر سرٹیفیکٹس ( جعلی ) کا سہارا نہ لے ورنہ وہ بیرون ملک جانے کے بجائے جیل پہنچ جائیں گے اور ان کی زندگی خراب ہوجائے گی ۔۔ ش
موٹر سائیکل سارق گرفتار
حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون نے ایک موٹر سائیکل سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ چار موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا۔ کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون اور سلطان بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 سالہ شیخ دستگیر ساکن سنتوش نگر متوطن نلگنڈہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ دستگیر پیشہ سے بیکری میں کیک تیار کرنے کا کام کرتا تھا جو خاطر خواہ آمدنی کے باوجود آن لائن سٹہ کھیلنے کا عادی بن گیا اور جوئے میں بڑی رقم ہارنے کے بعد اس نے غلط راستے سے پیسہ کمان کیلئے موٹر سائیکل سرقہ کا منصوبہ بناتے ہوئے گاڑیاں سرقہ کرنے لگا ۔ پولیس نے بتایا کہ شیخ شورومس کے پاس جایا کرتا تھا اور موٹر سائیکل مرمت کیلئے آئے گراہکوں کو شکار بناکر ان کی موٹر سائیکل سرقہ کرتا تھا ۔ اس کے علاوہ پارکنگ مقامات سے بھی گاڑیوں کا سرقہ کرتا تھا ۔ ع
حشش آئیل منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب
حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون اور عبداللہ پور میٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بین ریاستی حشش آئیل منتقلی ریاکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 20 کیلو حشش آئیل کو ضبط کرلیا۔ جس کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر بی سدھیر بابو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 40 سالہ بی کیشوا راؤ ساکن آندھراپردیش اور 26 سالہ جے رام کیمندو ساکن اڈیشہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے تین سیل فون ضبط کرلئے ۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ یہ دونوں حشش آئیل کو آندھراپردیش اور اڈیشہ سے برائے حیدرآباد بنگلورو منتقل کر رہے تھے کہ پولیس نے حیدرآباد میں گرفتار کرلیا ۔ع
بنجارہ ہلز میں جسم فروش کا اڈہ بے نقاب،چار لڑکیوں کو آزاد کرالیا گیا، تین کسٹمرس زیر حراست
حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں چلائے جارہے جسم فروشی کے ٹھکانے کا پولیس نے پردہ فاش کردیا۔ کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون اور بنجارہ ہلز پولیس کی مشترکہ کارروائی میں اس جسم فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کیاگیا ۔ پولیس نے اس ٹھکانے سے چار لڑکیوں کو آزاد کرواتے ہوئے آرگنائزر ، ہاوز کیپنگ اسٹاف اور تین کسٹمرس کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ کے نریندر ریڈی نے چار لڑکیوں کے ساتھ جسم فروشی کا کاروبار شروع کیا۔ پولیس نے نریندر ریڈی کے علاوہ 30 سالہ آنند کمار اور 26 سالہ راہول کمار متوطن بہار جو جسم فروشی کے ٹھکانے پر ہاوز کیپنگ کا کام کرتے تھے کے علاوہ کسٹمرس میں 62 سالہ وی اے کوڈیٹورن ساکن ٹامل ناوڈو 51 سالہ یو سرینواس ساکن نظام آباد اور 38 سالہ نریندر کمار ساکن چمپاپیٹ کو گرفتار کرلیا۔ ع
معاشی پریشانیوں کا شکار
شخص کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شنکر پلی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک لاج میں ایک شخص نے معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق بنڈی رام میسور ریڈی 43 سالہ جو قرض میں مبتلا ہوچکا تھا اور معاشی حالات کی وجہ سے اس نے شنکر پلی کے علاقہ اندرا ریڈی چوراہے کے قریب واقع وشنولاج میں فیان سے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ اطلاع ملتے ہی مقام پر پولیس پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ش
موبائل فون کے لیے
داماد کے ہاتھوں ساس کا قتل
حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) موبائل فون کیلئے داماد نے ساس کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں بوجی نامی خاتون کا اس کے داماد بابو راؤ نے قتل کردیا۔ بوجی سیل فون استعمال کرتی تھی اور اس کے داماد نے اس کا سیل فون استعمال کی غرض سے لیا اور اس فون کو فروخت کردیا۔ خاتون نے داماد سے سیل فون واپس دینے کیلئے کہا جس پر داماد نے سیل فون فروخت کرنے کا ذکر کیا جس پر ساس برہم ہوگئی اور اس نے داماد سے سیل فون فروخت کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے شدید بدکلامی کی ۔ رسوائی پر برہم داماد نے ساس سے جھگڑا کرتے ہوئے ساس کا گلہ دبا دیا اور اس کا قتل کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
پولیس کے مطابق آرگنائزر نریندر ریڈی کسٹمرس سے رابطہ کرتا تھا اور ان کی جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے لڑکیوں کو فراہم کرتا تھا ۔ فی گراہک چار تا پانچ ہزار روپئے حاصل کرتا تھا جبکہ جسم فروش لڑکیوں کو اس نے ماہانہ تنخواہ پر مقرر کرلیا تھا ۔ پولیس نے اس ٹھکانے سے 26,500 روپئے نقد رقم اور 7 سیل فونس ضبط کرلئے ۔ ع