نوجوان لڑکی عمارت کی بلندی سے گرکر ہلاک
حیدرآباد 20 دسمبر : ( سیاست نیوز) : والد کی دروازے پر دستک بیٹی کی موت کا فرمان بن گئی جہاں خوف کے عالم میں لڑکی بلندی سے گر کر فوت ہوگئی ۔ کلور کے سی آر نگر 2 میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان لڑکی مبینہ طور پر ایک عمارت سے دوسری عمارت میں پہونچے کی کوشش میں بلندی سے گر کر فوت ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی ۔ واقعہ کی اطلاع پر کلور پولیس نے مقام واردات پہونچکر جائزہ لیا اور ضابطہ کی کارروائی کی ۔ کلور پولیس انسپکٹر گنیش پٹیل نے بتایا کہ پرانے شہر سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان یہاں زندگی بسر کرتا ہے ۔ انہیں کے سی آر نگر 2 میں ڈبل بیڈ روم مکان منظور ہوا ۔ عمارت کی 8 ویں منزل پر یہ لوگ رہتے تھے ۔ 20 سالہ لڑکی اپنے دوست کے ہمراہ مکان پہونچی ۔ اس دوران مکان پر لڑکی کے والد نے دستک دی اور اس دستک سے لڑکی خوف زدہ ہوگئی اور وہ بالکونی سے دوسرے مکان میں جانا چارہی تھی کہ اس دوران بلندی سے گر کر فوت ہوگئی ۔ پولیس کلور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع
پی وی ایکسپریس وے پر ایک اور
حادثہ پیش آیا ۔ ٹریفک میں خلل
حیدرآباد 20 دسمبر : ( سیاست نیوز) : شہریوں کے لیے آسان سفر اور راحت کا باعث سمجھے جانے والے ایکسپریس وے پر سفر دن بہ دن مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ ایکسپریس وے کا استعمال کرنا شہریوں کیلئے خوف کا سبب بنا ہوا ہے ۔ پی وی ایکسپریس وے پر آئے دن کسی نہ کسی حادثہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے ۔ آج پیش آئے ایک حادثہ سے شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایکسپریس وے پر تین گاڑیوں کا آپس میں ٹکرانا جس میں ایک کار الٹ گئی دیگر شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ۔ اس حادثہ میں چند افراد زخمی ہوئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا تاہم ایکسپریس وے سے سفر کرنے والے شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک جام برداشت کرنا پڑا ۔ اس حادثہ کے سبب آرام گھر تا اپرپلی ٹریفک جام رہا ۔ ایکسپریس وے پر سفر سے سفر آسان ہونا تو مشکل اور ٹریفک جام سے نکلنا غیر یقینی ہے ۔ اطلاع کے فوری بعد پولیس راجندر نگر اور ٹریفک نے زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کروانے کے بعد ٹریفک جام کو بحال کرنے اقدامات کئے اور مشقت کے بعد راستہ بحال ہوا ۔۔ ع
بھونگیر میں ٹرین سے گر کر شوہر بیوی ہلاک
حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) بھونگیر ضلع کے ونگاپلی۔آلیر ریلوے روٹ پر جمعرات کی آدھی رات ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جس میں چلتی ٹرین سے پھسل کر گرنے کے باعث ایک نو بیابتا جوڑا موقع پر ہی فوت ہوگئیمقامی افراد کے مطابق، مچھلی پٹنم ایکسپریس ٹرین سے حادثاتی طور پر گرنے سے یہ المناک واقعہ پیش آیا۔ ریلوے پولیس نے مہلوکین کی شناخت آندھرا پردیش کے پاروتی پورم منیم ضلع کے گارگوبِلی منڈل، راوپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے سمہاچلم (25) اور اسی ضلع کے انکوارم گاؤں کی رہنے والی بھوانی (19) کے طور پر کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ دونوں کی شادی کو ابھی صرف دو ماہ ہی ہوئے تھے۔ سمہاچلم حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ یہ جوڑا وجئے واڑہ میں واقع اپنے گھر جانے کے لئے جمعرات کی رات سکندرآباد سے مچھلی پٹنم ایکسپریس میں سوار ہوا تھا۔ٹرین کے ونگاپلی ریلوے اسٹیشن سے آگے بڑھنے کے بعد جب دونوں دروازے کے قریب کھڑے تھے، اسی دوران توازن بگڑنے سے حادثاتی طور پر نیچے گر پڑے۔ شدید چوٹیں آنے کے باعث دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ریلوے پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں کی نعشیں ان کے آبائی گاؤں منتقل کی گئیں۔ ش
