جل جیون مشن کے تحت حکومت کا ہدف ہر گھر تک پائپ لائن سے پانی پہنچانا

   

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ ‘جل جیون مشن’ کے تحت حکومت ہر گھر تک پائپ لائن سے پانی پہنچانے کے اہم منصوبے پر کام کر رہی ہے ۔ مسٹر کووند نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے دن سینٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ‘ہر گھر جل’ پہنچانے کے ساتھ ہی آبی تحفظ پر بھی تیزی سے کام کر رہی ہے ۔ اس مہم کے تحت تین کروڑ خاندانوں کو پائپ لائن کے ذریعے پانی کی سپلائی سے جوڑا جا چکا ہے ۔