جلد پھٹے گاراہول گاندھی کا ہائیڈروجن بم:اجے رائے

   

وارانسی 2 ستمبر (یواین اائی) کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے منگل کو کہا کہ ووٹ چوری کا معاملہ پورے ملک میں موضوع بحث بن گیا ہے اور اس بار بابا وشواناتھ کے آشیرواد اور مرضی سے راہول گاندھی کا ہائیڈروجن بم پھٹے گا۔لہورا بیر کے کیمپ آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وارانسی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دوپہر ایک بجے کے بعد یہاں سے اپ ڈیٹ دینا بند کر دیاتھا۔ اس وقت کے ڈویژنل کمشنر کوشل راج شرما کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں دہلی بلایا گیا اور جل آیوگ کا سی ای او بنایا گیا کیونکہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے کام کیا تھا۔رائے نے کہا کہ راہول گاندھی نے پہلے ہی ایٹم بم پھٹنے کی بات کی تھی اور اب ہائیڈروجن بم پھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈروجن بم پھٹنے کے بعد بی جے پی والوں کو جگہ نہیں ملے گی۔ بی جے پی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکن مسلسل کانگریس کے دفتر پر حملہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی کارکنوں نے لکھیم پور میں دفتر میں توڑ پھوڑ کی جبکہ اٹاوہ میں کانگریس کے دفتر میں راہول گاندھی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔