کریم نگر /15 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سہارا بیت الامداد کریم نگر کے زیر اہتمام جلسہ تحفظ عقائد واصلاح معاشرہ 16/جنوری بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد نعیم، حسینی پورہ نعیم نگر زیر صدارت مولانل محمد عمر فاروق قاسمی زیر نگرانی احمد ندیم الدین اقبال متولی مسجد نعیم حسینی پورہ کریم نگر زیر سرپرستی مفتی آصف الدین دبیر صدر سہارا بیت الامداد منعقد کیا جارہاہے ۔مہمان خصوصی مولانا پی ایم مزمل رشادی امام خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور ہو ںگے۔جلسہ کی نظامت کے فرائض مولوی محمد جمیل احمد خطیب مسجد کریم اللہ و مسجد ریحانہ کریم نگر انجام دیں گے۔مہمان اعزازی مفتی اعتماد الحق قاسمی، مفتی یونس القاسمی، حافظ احمد منقبت شاہ خان، حافظ، ضیاء اللہ خان،حافظ وسیم و دوسرے ہوں گے۔ عا متہ المسلمین سے گزارش کی جاتی ہے۔