حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں 4 ستمبر کو بعد ظہر منعقد ہے ۔ مولانا غلام خواجہ سیف اللہ سلمان ، مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی ، مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ کے زیر اہتمام 4 ستمبر کو رات 9 بجے اے ار ہائٹس روبرو پلر نمبر 49 لین واقع دلشاد نگر کالونی ریتی باولی میں جشن عید میلاد النبیؐ مقرر ہے۔ صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری سرپرستی کریں گے ۔ مولانا شیخ قادر محی الدین قادری اور مولانا شیخ درویش محی الدین خالد قادری مخاطب کریں گے ۔ محمد زاہد قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد افضل گنج میں اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کے موقع پر محافل میلاد النبیؐ روزانہ بعد نماز عصر زیر نگرانی مولانا سید شاہ انعام الحق قادری جاری ہے ۔ چوتھی محفل جمعرات 4 ستمبر کو مقرر ہے ۔۔
٭٭ جناب احمد بن سالم بن محفوظ نائب صدر بموجب مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ 4 ستمبر بعد نماز عشاء سالم چوک بھوانی نگر تالاب کٹہ زیر صدارت مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری مقرر ہے ۔ مولانا محمد عظمت اللہ نقشبندی خیر مقدمی کلمات ادا کریں گے ۔ مہمانان خصوصی مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری ، مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی ، مولانا سید مرتضیٰ علی صوفی قادری حیدر پاشاہ ، مولانا سید آل مصطفی قادری علی پاشاہ قادری ، مولانا غلام دستگیر قریشی اشرفی ، مولانا سید شاہ انوار اللہ قادری ، مولانا محمد علاء الدین قادری خطاب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد مسلم الدین انصاری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شفیع محمد خاں ، مولانا محمد فرحت اللہ نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ مولانا حافظ سید شاہ انعام اللہ قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ زیارت آثار مبارک حضور سرور کونینؐ 5 ستمبر بعد نماز فجر مسجد سیدنا عثمان غنیؓ جاوید نگر عیدی بازار میں منعقد ہوگی ۔ بعد نماز فجر محفل درود شریف ، مولانا مرتضی علی صوفی حیدر قادری مخاطب کریں گے ۔۔
جلسہ و جلوس میلاد مقصود کائنات اور محفل نعت
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ و جلوس میلاد مقصود کائنات حضور ؐ اور محفل نعت زیر صدارت مولانا پیر غلام احمد قریشی 11 ربیع الاول مقرر ہے ۔ بعد نماز فجر مدرسہ برکات الحسنات محفل درود شریف کے بعد ابوالدرجات مکمل قصیدہ بردہ شریف کا ورد کریں گے ۔ بعدہ میلاد جلوس نکالا جائے گا ۔۔
مجلس میلاد النبیؐ و زیارت آثار مبارکؐ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : درگاہ شریف محبوب الہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ میں 12 ربیع المنور جمعہ کو 3-30 بجے دن محفل درود شریف ، تلاوت کلام پاک ، ختم خواجگان ، زیارت آثار مبارک ؐ کی برآمدگی ہوگی ۔ مولانا سید اشرف علی اور مولانا حافظ محمد عادل قریشی خطاب کریں گے ۔ بعد نماز عشاء 10-30 بجے شب سماع کی محفل ہوگی ۔۔
جشن میلاد مصطفی ، زیارت جھبہ مبارک و آثار مبارک سرور کائناتؐ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : خانقاہ جھبہ شریف عقب مکہ مسجد میں جشن میلاد النبیؐ ، زیارت جھبہ مبارک و زیارت آثار مبارک مقرر ہے ۔ جشن میلاد مصطفی کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ قاری سید شاہ اویس پاشاہ قادری قرات کلام پاک سنائیں گے ۔ قاری سید خضر پاشاہ قادری نعت شریف سنائیں گے ۔ 5 ستمبر صبح 9 بجے قرات کلام پاک و نعت شریف صبح 10 بجے سے مغرب تک مولانا سید شاہ محمود قادری حسنی الحسینی و دیگر آثار مبارک کی زیارت کروائیں گے ۔ دن بھر محفل میلاد بھی منعقد ہے ۔۔
خانقاہ موسویہ میں کل زیارت آثارِ مبارک
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) ۔ خانقاہ قادریہ موسویہ احاطہ سرکار سیدنا موسیٰ قادری قدس سرہ حسینی علم میں زیارت آثار مبارک بموقع جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم 12 ربیع الاول بروز جمعہ مطابق 5 ستمبر صبح 10 تا نماز مغرب مقرر ہے۔ مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی علی پاشاہ سجادہ نشین خانقاہ قادریہ موسویہ آثار شریف برآمد کریں گے ، مولانا سید آل رسول قادری الموسوی الجیلانی حسنین پاشاہ اور مولانا سید آل محمد قادری الموسوی الجیلانی شبر پاشاہ نگرانی کرینگے۔ خواتین کو زیارت کا موقع نمازوں کے وقفہ کے دوران دیا جائیگا۔
محفل مناقب خلفائے راشدینؓ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ سالانہ محفل مناقب خلفائے راشدین ؓو دیگر صحابہؓ کا 4 ستمبر بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے ۔ حافظ و قاری محمد نعمت اللہ نقشبندی کی قرات کلام پاک کے بعد حافظ محمد عبدالرحمن دانش کی نعت ہوگی ۔ بعد ازاں نگران محفل کے خطبہ استقبالیہ کے بعد شعرا و نعت خواں حضرات مناقب پیش کریں گے ۔۔
مرکزی جلسہ یوم رحمتہ للعالمینؐ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : بزم خواتین کے زیر اہتمام 70 واں جلسہ رحمتہ للعالمینؐ ، محترمہ آمنہ ، ڈاکٹر حیدر خاں و محترمہ محمودہ علی بن صلاح کے زیر نگرانی 7 ستمبر اتوار صبح 10 بجے سے رائل ریجنسی فنکشن ہال نزد پولیس اسٹیشن آصف نگر پر منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک ، حمد باری تعالیٰ ، نعت رسولؐ و قصائد کے علاوہ حیدرآباد کی معزز خواتین سیرت النبیؐ کے مختلف عنوانات پر روشنی ڈالیں گی ۔ اراکین بزم ، خواتین وطالبات سے شرکت کی خواہش مند ہیں ۔۔