جلیل نے این آئی اے کے سوالوں کااطمینان بخش جواب نہیں دیا

   

کوچی : کیرالا کے وزیراعلیٰ تعلیم، کے ٹی جلیل نے مذہبی کتاب تقسیم معاملہ میں قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے )کے سوالوں کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا ہے ۔ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ مسٹر جلیل اس سوال کا صحیح طریقہ سے جواب نہیں دے پائے کہ کیا انہوں نے اس بارے میں مرکزی حکومت کو اطلاع دی تھی یا ان کتابوں کو درآمد کرنے لیے پہلے سے اجازت لی تھی۔ذرائع کے مطابق مسٹر جلیل اس کا بھی درست جواب نہیں دے سکے کی متحدہ عرب امارات واقع ہندوستانی سفارت خانہ سے رابطہ کے ذرائع کے لیے انہوں نے پروٹوکال پرصحیح طریقہ سے عمل کیا تھا۔این آئی اے نے پروٹوکال افسر سے اس تعلق سے تفصیلی معلومات طلب کی ہے ۔ذرائع کے مطابق این آئی اے حکام نے جب بیرون ملک سے آئے پارسل کے تعلق سے سوال کیا ،تو انہوں نے جواب میں کہا کہ انہیں اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے ۔انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)حکام کو بھی یہی جواب دیا۔