جم میں ورزش کے دوران کرنٹ لگنے سے موت

   

نئی دہلی : جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے ۔ ایک پولیس اہلکار نے جمعرات کو بتایا کہ دہلی کے روہنی علاقے میں ایک جم میں ٹریڈمل کا استعمال کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک 24 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی۔ مقتول کی شناخت سیکٹر19 روہنی کے ساکن سکشم کے طور پر ہوئی ہے۔ ہسپتال پہنچنے پر پولیس ٹیم کو اطلاع دی گئی کہ متاثرہ کو روہنی کے سیکٹر 15 میں واقع جم سے بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ ٹریڈمل استعمال کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے اس کی موت ہوئی۔