جم پر ٹاسک فورس کا دھاوا 8 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) پرانے شہر مغل پورہ میں ٹاسک فورس نے ایک جم پر دھاوا کرکے 8 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ساوتھ زون ٹاسک نے قمار بازی کی خفیہ اطلاع پر کبیر فٹنس جم پر دھاوا کیا ۔ تاہم قمار بازوں کا کوئی سراغ دستیاب نہیں ہوا بلکہ پولیس نے غیر قانونی طور پر جمع ہونے اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ یہ بات انسپکٹر ساوتھ زون ٹاسک فورس راگھویندرا نے بتائی ۔