لندن : سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کردیئے۔گزشتہ روز جمائمہ کی فلم کا لندن میں پریمیئر ہوا جس کے ریڈ کارپٹ پر سجل علی سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانیوں کے رشتے کرانے شروع کردیے ہیں اور وہ اس کام میں ماہر ہیں۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ حال ہی میں ایک پاکستانی جوڑے کا رشتہ کرایا ہے اور وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دوسری جانب فلم کے پریمئیر میں شرکت کیلئے جمائما نے جلد پاکستان جانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔