جمال شریف ایڈوکیٹ کی صدر پردیش کانگریس سے ملاقات

   

جنگاؤں /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اقلیتی کانگریس انچارج ایچ ایم شکیل نواز سے کل حیدرآباد گاندھی بھون میں محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و سینئیر کانگریس قائد تلنگانہ نائب صدر اقلیتی سیل کانگریس تلنگانہ نے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل کا عہدہ اسمبلی انتخابات سے ہنوز آج خالی ہے ۔ جبکہ تلنگانہ کے مسلمانوں نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لے آیا ۔ تلنگانہ اقلیتی سیل کانگریس کے انچارج کا عہدہ آپ کو حاصل ہونے پر تلنگانہ کی اقلیتیں اس بات کی امید لگائی بیٹھی ہیں کہ جلد سے جلد تلنگانہ اقلیتی سیل کانگریس کے صدر کا عہدہ بھرتی کیا جائے گا ۔ اس موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و سینئیر کانگریس قائد تلنگانہ نے اپنا ایک تفصیلی بائیو ڈاٹا ان کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اگر تلنگانہ اقلیتی سیل کانگریس کمیٹی کے صدر کا عہدہ مجھے دیا جائے تو میں تلنگانہ کو قریب کرنے کیلئے رات دن کام کروں گا ۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی سے تقریباً 30 سال سے وابستہ ہوکر مختلف امور میں پارٹی میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہوئے کام کر رہا ہوں ۔