سڈنی ۔ پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولرعامر جمال نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ عامر جمال آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹسٹ میچ کی اننگز میں50 سے زائد رنز بنانے اور6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگز میں عامر جمال نے 82 رنز بنائے ہیں اور 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل وسیم اکرم نے 1990ء میں آسٹریلیا کے خلاف 52 اور 123 رنزکی اننگز کھیلی تھیں اور ایک اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ لی تھی۔