نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی کے لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کو جمعہ کو ایوان میں موجود رہنے کا وہپ جاری کیا ہے ۔کانگریس نے اپنے لوک سبھا ممبران کو تین سطری وہپ جاری کیا ہے ۔ اس میں وہپ جاری کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔ اس سے قبل، بی جے پی نے بھی اپنے اراکین کو جمعہ کو لوک سبھا میں حاضر ہونے کے لیے تین سطری وہپ جاری کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو 2025-26 کے لیے گرانٹس کے مختلف مطالبات کو ایوان میں پاس کرنے لئے گیلوٹین پر غور کیا جانا ہے اور پارٹی کے موقف کو مضبوط کرنے کے لیے تمام اراکین کو ایوان میں موجود رہنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ گیلوٹین کے ذریعے حکومت مختلف وزارتوں کے ضمنی مطالبات کو جلد از جلد منظور کرتی ہے ۔اس صورتحال کے پیش نظر بڑی جماعتوں نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو جمعہ21مارچ کو ایوان میں حاضر رہنے کیلئے تین سطری وہپ جاری کیا ہے۔