حیدرآباد ۔ 10 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل میں جمعہ کو ریکارڈ 4 لاکھ مسافرین نے سفر کیا ہے۔ میٹرو ریل عہدیداروں نے بتایا کہ گنیش وسرجن کے موقع پر رات 2 بجے تک میٹرو ریل سرویس چلائی گئی، جس سے میٹرو ریل میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ میاں پور، ایل بی نگر کاریڈار میں 2.46 لاکھ ناگول، رائے درگم کاریڈار میں 22 ہزار مسافرین نے سفر کیا ہے۔ سب سے زیادہ خیریت آباد اسٹیشن میں 22 ہزار مسافرین ریل میں سوار ہوئے اور 40 ہزار مسافرین ریل سے اترے۔ن