ورنگل ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیت علماء ضلع ورنگل کے انتخابات میں ریاستی جنرل سکریٹری مفتی محمود زبیر قاسمی، ضلعی سرپرست مولانا محمد یوسف زاہد مظاہری، مولانا عتیق الرحمن اسعدی کی نگرانی میں مسجد عالم گیر میرپیٹ پدماکشی گٹہ ہنمکنڈہ عمل میں آئے۔ ورنگل ضلع صدر کی حیثیت سے مولانا سید ایوب قاسمی کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ جنرل سکریٹری کی حیثیت محمد منور حسین قاسمی، خازن کی حیثیت سے مولانا منظور احمد قاسمی کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسی طرح شہری سطح پر صدارت کے لئے مولانا محمد محسن قاسمی نقشبندی جرنل سکریٹری حافظ عبدالمقیت خازن کی حیثیت سے حافظ میر ہاشم و حافظ کلیم کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ میڈیا سکریٹری کے لئے حافظ سید صادق حسین، مولوی ریاض الدین کو منتخب کیا گیا۔ علاوہ اس کے ضلعی سطح پر نائبین صدور حافظ و رضی الدین عمران، مولانا محمد فاروق قاسمی، مولانا مفتی اظہر الدین حسامی، مفتی غوث الدین اشاعتی جبکہ جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے حافظ عبدالسلام، حافظ و قاری ابو سعود ضیائی کو نامزد کیا گیا جبکہ سٹی نائبین صدور میں حافظ عبدالوہاب، حافظ ضیاء الرحمن، سٹی جوائنٹ سکریٹریز میں مولانا عبدالمقیت حسامی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر شہری و دیہی سطح کے ائمہ حفاظ کی کثیر تعداد موجود رہی۔ مولانا محسن قاسمی نقشبندی نے تمام نومنتخب جمعیت علماء ورنگل کے عہدیداروں و اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی۔