جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کا ماہانہ اجلاس

   

کریم نگر ۔جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی جانب سے جمعیۃ الحفاظ کے دفتر پر 4 اگست بروز جمعرات حافظ احمد منقبت شاہ خان صدرقاضی وصدرجمعیۃالحفاظ کی صدارت میں ماہانہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا ،اولاخطاب کرتے ہوئے حافظ ضیاء اللہ خان نائب صدر جمعیۃ الحفاظ نے کہا کہ مخلوق خدا کے ساتھ حسن سلوک کریں،ضرورت مندوں کے کام آئیں اللہ تعالیٰ آپ کی مدد کرے گا ،رسول اللہ ؐ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے۔بعد ازاں حافظ احمد منقبت شاہ خان صدرقاضی وصدرجمعیۃلحفاظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانیت کی خدمت اسلام کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے،اسلام میں خلق خدا کے ساتھ ہمدردی وغمخواری کو بڑی اہمیت دی گئی ہے،دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونا،بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا ،بیماروں کی مزاج پرسی کرنا یہ ایک عظیم عبادت ہے،موجودہ حالات میں انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بناکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر حافظ سید رضوان فلاحی سکریٹر ی جمعیۃالحفاظ،ڈاکٹر عبد القدوس ، نوید ، محمد وصی ،محمد جمال،ابراہیم خلیل ،عبد القادر ،نجیب نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔حافظ محمد وسیم الدین معتمد جمعیۃ الحفاظ نے معلمین کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور اجلاس کی کاروائی چلائی۔