نئی دہلی ۔22اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دریائے جمنا کا پانی اترنا شروع ہوگیا ہے۔ اس کے پانی کا بہاؤ خطرے کے نشان سے اوپر یعنی 205.33میٹر کی بلندی پر بہہ رہا تھا ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب جمعرات کے دن اس کی سطح آب میں کمی واقع ہوئی اور 10بجے دن دریائے جمنا کا پل جس کی بلندی 206.60 ہے ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا ۔